ہبلی:27/اگست (ایس اؤنیوز)ملک بھر میں کسانوں کی خودکشی جاری ہے، ان کے تعلق سے کوئی بھی فکر مند نظر نہیں آرہا ہے، عام آدمی پارٹی کسانوں کی خودکشی کو لےکر ملک بھر میں بیداری مہم چلا رہی ہے اسی مناسبت سے دھارواڑ ضلع کو ملاقات کرنے کی دہلی حکومت کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جانکاری دی۔
وہ یہاں دھارواڑ ضلع نولگند تعلقہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری زرعی سہولیات کا معائنہ کرنے کے بعد ہبلی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عاپ کی طرف سے ملکی سطح پر کسانوں میں بیداری لانے کی مہم جاری ہے، ابھی میں نے نولگند تعلقہ میں جن زرعی سہولیات کا معائنہ کیا ہے وہ قابل نمونہ ہیں اس کو ملک بھر میں جاری کرنا چاہئے۔
دہلی کے نائب وزیرا علیٰ نے دہلی میں جاری تعلیمی پالیسی کو مثالی بتاتے ہوئے کہاکہ دہلی میں جو تعلیمی پالیسی اپنائی گئی ہے اس کو بھی ملک بھر میں نافذ کیا جائے پچھلے دو تین سالوں میں ہماری تعلیمی پالیسی کے نتیجےمیں لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ کے بجائے سرکاری اسکولوں میں داخلہ کروارہے ہیں، دہلی میں 8000ہائی ٹک سرکاری اسکول ہیں، اساتذہ کو بیرونی ممالک میں تربیت دی جارہی ہے، انہیں وقت کے تقاضوں کے تحت اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بہتر سے بہتر تعلیم دینے کی بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اخبارنویسوں کی طرف سے سیاست کو لے کر پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا۔ البتہ کرناٹک میں عاپ کو مستحکم کرنے کےسلسلے میں مشن 5000کا اہتمام کئے جانے کی جانکاری دی، جس کے تحت ہر وارڈ سے 5ہزار کارکنو ں کو نامزد کرتے ہوئے پارٹی کو مستحکم کرنےکی بات کہی۔
.png)